Untitled 1 350

بنوں: گھر کی دیوار گرنے سے 3 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک (بنوں):بنوں کے علاقہ علاقہ داؤد شاہ میں زیر تعمیر مکان کی دیوار گرنے سے تین آفراد جاں بحق ہو گئے مرنے والوں میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں علاقہ داؤد شاہ میں واقعہ کوٹکہ شاہ عالم میں ملک شاہ عالم خان اور اس کا آٹھ سالہ بیٹا علی اپنے زیر تعمیر مکان میں موجود تھے کہ اس دوران نامعلوم وجوہات کی بناء پر مکان کی دیوار اُن پرآ گر جس سے دونوں ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے  اسی طرح ایک مزدور محمد ولی بھی واقعہ میں زخمی ہوئے جسے ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور دم توڑ گئے ملک شاہ عالم خان علاقہ کے با اثر ملک بتائے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، غیر قانونی مقیم افغانیوں کی واپسی جاری، مزید 13 ہزار 567 لوٹ گئے