00000 2

آئی جی ایف سی سائوتھ نےواناپریس کلب کینئی بلڈنگ کا افتتاح کردیا

ویب ڈیسک (جنوبی وزیرستان)آئی جی ایف سی سائوتھ میجر جنرل محمد عمربشیرنے واناپریس کلب کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کردیا،اس موقع پر ان کے ہمراہ کمانڈنٹ سائوتھ وزیرستان سکاؤٹس اور کرنل کوارڈ کے علاوہ دیگر افیسرز بھی موجود تھے۔

پریس کلب وانا کے ممبرز نے بلڈنگ کی تعمیر پر میجرجنرل محمد عمر بشیر کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر آئی جی ایف سی میجرجنرل محمد عمر بشیر نے کہاکہ کچھ قوتیں وزیرستان واناکے حالات دوبارہ خراب کرانے کی کوشش کررہی ہے جس کے مقابلے کیلئے ہمیں ہمہ وقت تیار رہناہوگا۔ ان قوتوں کے اس ناپاک سازش کو ہرصورت ناکام بنایا جائے گا جس میں آپ صحافیوں کا کردار بہت اہم ہے ہمیں اپنے وطن، ملک، علاقے اور عوام کی تحفط کو یقینی بنانا ہے جہاں پہ بھی ملک دشمن سرگرمیاں ہو عوام کو چاہیئے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو معلومات دیں تاکہ دشمن کے عزائم کا بروقت قلعہ قمع کیاجاسکے۔

مزید پڑھیں:  پرتشدد واقعات کے ملزمان کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے، ایمل ولی
مزید پڑھیں:  جمرود، فاٹا انضمام کیخلاف علاقہ مکین کا احتجاج

۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں صحافیوں کا اہم کردار ہوتا ہے صحافیوں کو چاہئے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں۔اس موقع پر صحافیوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کی سلامتی ،امن وامان برقرار رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔