201106 joe biden wilmington jm 2259 c39447bbff9e2db935e65b20c9011e6b.focal 760x380 1

امریکی صدر جوبائیڈن کا افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کااعلان

امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان سے امریکی افواج کے مکمل انحلاء کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان سے امریکی افواج کے انحلاء کا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ وقت آگیا ہے کہ امریکا کی سب سے طویل جنگ کا خاتمہ کیا جائے اورامریکی فوج کو افغانستان سے واپس بلایا جائے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کوبلین ڈالرزکی نئی آئی ایم ایف قسط رواں ماہ ملنےکاامکان

جوبائیڈن نے کہا کہ یکم مئی سے امریکی افواج کا انحلاء شروع ہوجائےگا اور انحلاء کا یہ عمل 11 ستمبر کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملےکے 20 سال مکمل ہونے پر پورا ہوجائےگا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں چوتھا امریکی صدر ہوں جس کے دور میں فوج افغانستان میں ہے، یہ ذمہ داری اپنے پانچویں صدر کو نہیں سونپوں گا۔

مزید پڑھیں:  قیدیوں کی رہائی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری رہیں گے، یوو گیلنٹ

جوبائیڈن کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان سے فوج نکالنے کے بعد بھی دہشت گردوں پر نظر رکھی جائے گی۔

امریکی صدر جوبائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ ہم افغان امن مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں،افغان امن عمل میں پاکستان، روس ،چین کاکردار اہم ہے، پاکستان افغانستان کی مدد کے لیے مزید اقدامات کرے۔