1111111 3

خیبر پختونخوا میں 19 اپریل سے نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کی کلاسز کیلئے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک (پشاور): اگلے مہینے بورڈ امتحانات کے پیش نظر پیر 19 اپریل سے نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کی کلاسز کیلئے ایس او پیز کے تحت تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی کے مطابق طلباء مرحلہ وار (سٹیگر) طریقے سے کلاسز میں آئیں گے تاکہ زیادہ رش نہ ہو اور ایس او پیز پر بھی عمل ہو سکیں، یہ فیصلہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کے اجلاس میں کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی بحال، معطلی کا فیصلہ کالعدم

تفصیلات کے مطابق پورے صوبے میں میٹرک امتحانات 21 مئی اور انٹر کے امتحانات 17 جون کو ایس او پیز کیساتھ منعقد کئے جائینگے، کورونا سے متاثرہ اضلاع میں کلاس اول سے آٹھویں تک کے کلاسز عید تک بند رہے گی، انتظامیہ کو ہدایت ہے کہ جن اضلاع میں سکول کھلے ہیں ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

مزید پڑھیں:  بارشوں کا نیا سپیل، خیبر پختونخوا میں سیلاب کے خطرات۔ الرٹ جاری