پی کے

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کارروائی،غیر معیاری مصالحہ جات برآمد

ویب ڈیسک (پشاور):خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی مرچ منڈی پشاور میں بڑی کاروائی، باچا خان چوک کے قریب مرچ منڈی میں مضر صحت مصالحہ جات تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا، کاروائی میں 1200 کلو مضر صحت ملاوٹ شدہ مصالحہ جات برآمد،مصالحہ جات کی تیاری میں چوکر کا استعمال کیا جارہا تھا، مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے فیکٹری کو سیل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان پر بنائے گئے تمام مقدمات جعلی ہیں،وزیر زادہ

دوسری جانب اشرف روڈ پر کاروائی میں ایک یونٹ سے 15 ہزار کلو سے زائد مضر صحت چائے کی پتی برآمد کر لی گئ ہے چائے کی پتی میں نان فوڈ گریڈ کلر اور چھلکوں کا استعمال کیا جارہا تھا۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردی کیخلاف جنگ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت لڑینگے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف

ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق رمضان المبارک میں ملاوٹی اشیاء کے خلاف فیلڈ ٹیمز پوری طرح سرگرم ہے، صوبے میں اشیاء خوردنوش میں ملاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی، ملاوٹ مافیا اشیاء خوردنوش میں ملاوٹ سے باز رہے، بصورت دیگرسخت کاروائی کی جائیگی۔