Coronavirus deaths in Pakistan

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 37 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک (پشاور): محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 37 افراد جاں بحق، صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 2990 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 1242 افراد متاثر ہوئے ہیں، صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 9 ہزار 704 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 847مریض صحت یاب ہوئے، صوبے میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 92 ہزار 687 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  کالجوں کے داخلہ فیس میں کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، مزمل اسلم

پشاور میں گزشہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 افراد وائرس سے جاں بحق ہوگئے، پشاور میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 1560 ہوگئی، پشاورمیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 419 افراد متاثر ہوئے ہیں، پشاورمیں کورونا کیسز کی تعداد43 ہزار 649 ہوگئی ہے، صوبے میں ایک دن میں 8 ہزار 7 نئے ٹیسٹ کئے گئے، صوبے میں اب تک کل 15 لاکھ 21 ہزار 948 ٹسٹ کئے گئے ہیں۔ صوبے میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 14 ہزار 27 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  صوبائِی کابینہ اجلاس، قابل طلبا کو مفت تعلیم اور گندم خریداری کی منظوری