Untitled 10

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا تھانہ چمکنی، تھانہ غربی پشاور کا اچانک دورہ

ویب ڈیسک (پشاور):وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا تھانہ چمکنی , تھانہ غربی پشاور کا اچانک دورہ اور  ایس او پیز کا جائزہ لینے کیلئے شہر کا دورہ، پشاور کے تمام تھانوں میں سی سی ٹی وی کیمروں اور صفائی کی ابتر صورتحال پر رپورٹ طلب، وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے شہر کے مختلف علاقوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ بھی لیا، وزیر اعلی محمود خان نے دونوں پولیس سٹیشنز میں روزنامچہ اور رجسٹر چیک کیا، وزیر اعلی خیبر پختونخوا بغیر پروٹوکول چند اہکاروں کے ہمراہ پولیس سٹیشنز پہنچے، وزیر اعلی محمود خان نے حوالاتیوں سے ملاقات کی اور پولیس برتاؤ بارے معلومات لی، وزیر اعلی کا پولیس سٹیشن چمکنی سے باہر مال مقدمہ گاڑیوں کو فوری طور مخصوص وئیر ہاؤس میں منتقل کرنے کی ہدایت، وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا تھانہ غربی میں صفائی ابتر صورتحال اور سی سی ٹی وی کیمروں کی خرابی پر اظہار براہمی۔

مزید پڑھیں:  کاربن کریڈٹ صوبے کا حق ،قبضہ قبول نہیں:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں 6 مئی تک توسیع

وزیراعلیٰ محمود خان نے وارننگ دی کہ ایک ہفتہ کے اندر صورت حال میں واضح فرق آنا چاہئے، سرکاری اداروں اور عوامی مقامات کے اچانک دورے جاری رہینگے، پولیس سٹیشنز پر عوام کا اعتماد بحال کرنا ہوگا، پولیس ، عوام کے ساتھ برتاؤ میں بہتری لائے، خیبر پختونخوا پولیس کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔