پیک کے ذریعے صوبے میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے،محمود خان

پی ٹی آئی کی حکومت صحیح معنوں میں عوام دوست حکومت ہے، وزیر اعلی

ویب ڈیسک (پشاور)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے خواتین ممبران صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی اور عوامی فلاح بہبود کے لئے صوبائی حکومت کے منصوبوں اور اصلاحاتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعلی محمود کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت صحت کارڈ اسکیم کے طرز پر راشن کارڈ اسکیم کا اجراء کرے گی،جس کے تحت مستحق خاندانوں کو مفت راشن فراہم کیا جائے گا،ماہانہ کی بنیادوں پر مفت راشن ان کے گھروں پر پہنچایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  مردان، نقل کی روک تھام کیلئے آن لائن پیپر لیا جانے لگا

انہوں نے کہا کہ یہ اسکیم فلاحی ریاست کے قیام کے لئے وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے تکمیل میں سنگ میل ثابت ہوگا،
پی ٹی آئی کی حکومت صحیح معنوں میں عوام دوست حکومت ہے، ہماری حکومت نہ صرف غریبوں کا سوچتی ہےبلکہ ان کے لئے عملی اقدامات بھی اٹھاتی ہے۔

مزید پڑھیں:  حکمرانوں کی نااہلی کی سزا پوری قوم بھگت رہی ہے، مشیر خزانہ مزمل اسلم