corona burial 696x392 1

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 42 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 42 افراد کا انتقال ہوا، محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہزار 392 ہوگئی ہے، خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 787 کیسز رپورٹ ہوئے، خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1لاکھ 20 ہزار 64 ہوگئی ہے، خیبرپختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 982 مریض صحت یاب ہوئے، خیبرپختونخوا میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 1 لاکھ 4 ہزار 903 ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ چین کے ساتھ پائیدار بات چیت کیلئَے پرعزم ہے، انٹونی بلنکن

پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے152 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پشاور میں کورونا کیسز کی تعداد
46 ہزار 94 ہوگئی ہے، پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد17 ہے، پشاور میں کورونا سے1706 افراد کا انتقال ہوچکا ہے، خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 794 ٹیسٹ کیئے گئے۔

مزید پڑھیں:  پرچے آوٹ معاملے پر خیبرپختونخوا میں میٹرک امتحانات متنازع بن گئے