crona vaccine

خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 451 افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا میں کورونا ویکسینیشن کا عمل جاری، محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں 13 ہزار 451 افراد کی کورونا ویکسینیشن کی گئی، 24 گھنٹوں میں 905 ہیلتھ ورکرز کو سائنو فارم ویکسین کی پہلی خوارک دی گئی، 331 ہیلتھ ورکرز کو سائنو فارم ویکسین کی دوسری خوراک دی گئی، خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹوں میں 2 بزرگ شہریوں کو کین سائنو ویکسین کی سنگل ڈوز دی گئی، 7164 بزرگ شہریوں کو سائنو فارم ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی، 3505 بزرگ افراد کو سائنو فارم ویکسین کی دوسری خوراک دی گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 80 ہیلتھ ورکرز کو سائنو وک ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1463 بزرگ افراد کو سائنو وک ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی، مزدور رہنما شیر زادہ اپنی ملازمت پر بحال

خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر 1لاکھ 491 افراد کو ویکسین لگائی گئی، مجموعی طور پر اب تک سائینو فارم کا پہلا ڈوز56 ہزار427 ہیلتھ ورکرز کو لگایا جاچکا ہے، سائینو فارم کا دوسرا ڈوز35 ہزار677 ہیلتھ ورکرز کو لگایا جاچکا ہے، خیبرپختونخوا میں اب تک 1لاکھ 53 ہزار 624 بزرگ افراد کو سایئنو فارم کا پہلا ڈوز دیا گیا ہے، مجموعی طور پر 56 ہزار 515 بزرگ افراد کو سایئنو فارم کا دوسرا ڈوز دیا گیا ہے، صوبے بھر میں 7 ہزار957 بزرگ افراد کو کین سائینو لگائی جاچکی ہے۔

مزید پڑھیں:  افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، ترجمان دفتر خارجہ