917166 064206 updates

پشاور:کوروناوبائی صورتحال،خیبرپختونخوامیں مثبت کیسزکےگراف میں نمایاں کمی

ویب ڈیسک(پشاور) کورونا کی وبائی صورتحال ، خیبرپختونخوا میں مثبت کیسز کے گراف میں نمایاں کمی آئی ہے۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح کم ہوکر 7.1 فیصد تک آگئی ہے۔

صوبے میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعدا د بھی 11ہزار76 رہ گئی ہے ۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے کے ہسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد بھی کم ہونا شروع ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  فیصل کریم کنڈی نے بطور گورنر خیبرپختونخوا حلف اٹھا لیا

صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا کے 1ہزار769 مریض داخل ہیں۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کےلئے مجموعی طور پر344 وینٹی لیٹراور 293آئی سی یو بیڈزہیں۔

مختلف ہسپتالوں میں کورونا کے 78مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں جبکہ 170مریض آئی سی یوز میں زیر علاج ہیں۔

مزید پڑھیں:  راولپنڈی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2دہشتگرد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

پشاور کے تین بڑے ہسپتالوں میں کورونا کے مجموعی طورپر 560مریض داخل ہیں۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق گزشتہ 7 روز کے دوران مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح بونیر میں 25 اور مردان میں 20فیصدرہی۔

صوبائی دارالحکومت ،مردان اور ملاکنڈ سمیت 6اضلاع میں مثبت کیسز کی شرح 15 سے 17 فیصد تک رہی۔