Screen Shot 2021 05 06 at 4.54.30 PM

معاون خصوصی اطلاعات واعلی تعلیم کامران بنگش کا صوبائی ٹاسک فورس اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ

ویب ڈیسک (پشاور): معاون خصوصی اطلاعات واعلی تعلیم کامران بنگش کا صوبائی ٹاسک فورس اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ، اجلاس کو کورونا کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، حکومت کی بہترین حکمت عملی کی بدولت کورونا مثبت کیسز میں تیزی سے کمی آرہی ہے، صوبے میں اس وقت مثبت کیسز کی تعداد 8 سے 9 فیصد ہے، زیادہ متاثرہ اضلاع میں بھی کمی آرہی ہے، اجلاس میں تمام سیاحتی مقامات 8 سے 16 مئی تک مکمل بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دیگر صوبوں سے بھی صوبے کے سیاحتی مقامات اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرانے کے لئے رابطہ کیا جائیگا، سیاحتی مقامات کی انتظامیہ شناختی کارڈ چیک کرکے غیر مقامی افراد کے خلاف کاروائی کرے گی، صوبے میں لاک ڈاون کے دوران گروسری، ادویات اور اشیاء خوردونوش کی دکانیں 6 بجے تک کھلے رہیں گے، دودھ اور دہی کی دکانیں 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  کالجوں کے داخلہ فیس میں کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، مزمل اسلم

اجلاس میں وزیراعلی نے ہیلتھ استعداد بڑھانے کی تعریف کی اور یہ استعداد مزید بڑھانے کی ہدایت کی، وزیراعلی نے متعلقہ حکام کو صوبائی سطح پر بھی کورونا ویکسین خریدنے کی ہدایت کی، اجلاس کوبتایا گیا کہ اب تک صوبے میں ڈھائی لاکھ افراد کی ویکسنیشن کی جاچکی ہے، صوبے کو اب تک 6لاکھ 49ہزار ڈوز ملے ہیں اور روزانہ تقریبا 25ہزار ویکسین لگائی جارہی ہے، فرنٹ لائن ورکرز کو پہلے مرحلے میں ویکسین لگائی جارہی ہے، وزیراعلی نے تمام وزراء اور ایم پی ایز کو عیدلفطر کے موقع پر حجرے بند رکھنے اور اجتماعات سے گریز کرنے کی ہدایت کی، جمعتہ الوداع، عیدلفطر میں احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائی جائیگی۔

مزید پڑھیں:  بارشوں کا نیا سپیل، خیبر پختونخوا میں سیلاب کے خطرات۔ الرٹ جاری