Untitled 1 489

پشاور:دیر کالونی میں افطاری کے بعد نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ۔2 زخمی

ویب ڈیسک (پشاور): تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود دیر کالونی میں افطاری کے بعد نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے مسجد جانے والے محمد عادل ولد محمد عثمان اور جاوید ولد محمد آمین کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کیا ہے جن کو ابتدائی طبی امداد کی خاطر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں فریقین کے مابین فائرنگ ،دو افراد جاں بحق ہوگئے

مقامی پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ سے خالی خول وغیرہ حاصل کرلئے ہیں جبکہ تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، مجروح افراد کے لواحقین کے مطابق وہ آپس میں صلاح مشورہ کر رہے ہیں جس کے بعد باقاعدہ رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  جج حلف لیتے وقت کسی بھی قسم کا دباؤ نہ لینے کی قسم کھاتا ہے ،پشاور ہائیکورٹ