bangsh 2

وزیراعظم عمران خان آج رشکئی صنعتی زون کا افتتاح کرینگے۔کامران بنگش

ویب ڈیسک (پشاور): وزیراعظم عمران خان آج رشکئی صنعتی زون کا افتتاح کرینگے، کامران بنگش کے مطابق افتتاحی تقریب کے سلسلے میں انتظامات مکمل، ایس او پیز کے تحت افتتاحی تقریب منعقد ہوگی، وزیراعظم عمران خان، گورنر،وزیراعلی، چینی حکام اور صنعت کار شرکت کرینگے۔

رشکئی ملک کا پہلا صنعتی زون ہے جو سی پیک کا حصہ ہے، رشکئی صنعتی زون سے بل واسطہ اور بلاواسطہ ڈھائی لاکھ سے زائد ملازمتیں نوجوانوں کو ملے گی، رشکئی صنعتی میں سرمایہ کاری کے لیے امپورٹ کی حامل اور مقامی خام مال استعمال کرنے والی صنعتوں کو ترجیحی دی جائے گی، ملک میں اپنی نوعیت کی پہلی صنعت کی بنیاد ڈالنے والے صنعت کاروں کو بھی ترجیحی دی جائے گی، رشکئی صنعتی زون پاکستان اور چین کی باہمی ترقی کی عمدہ مثال ہے، رشکئی صنعتی زون میں 91 فیصد تک مالی تعاون چین کی حکومت کررہی ہے، رشکئی صنعتی زون 1 ہزار کنال سے زیادہ اراضی پر مشتمل ہے، رشکئی صنعتی زون میں ملک کے نامور صنعتی گروپس دلچسپی لے رہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان پشاور میں احساس پناہ گاہ کا افتتاح بھی کریں گے۔

مزید پڑھیں:  ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک