covid 19 coronavirus photo illustration dark background

صوبے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح مزید کم ہوکر 4.7 فیصد تک آگئی۔محکمہ صحت

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3 ماہ کی کم ترین سطح پر، محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح مزید کم ہوکر 4.7 فیصد تک آگئی، گزشتہ 7 دنوں میں صوبے کے 22 اضلاع میں مثبت کیسز کی شرح ایک سے 4 فیصد تک ہے، خیبرپختونخوا کے 11 اضلاع میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5 سے 9 فیصد تک ہے۔

مزید پڑھیں:  ہری پور :فریقین کے درمیان فائرنگ سے دوافراد جاں بحق

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 7 دنوں کے دوران مردان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 12، دیر اپر میں 10فیصد رہی، صوبے میں مجموعی طورپر کورونا کے 5 ہزار 564 فعال کیسز ہیں، صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا کے
1 ہزار 152 مریض داخل ہیں۔

مزید پڑھیں:  جمرود، کوکی خیل قبیلے کا تیراہ متاثرین کی باعزت واپسی کا مطالبہ