11 2

میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کےامتحانات کامعاملہ، فیصلہ آج ہوگا

ویب ڈیسک(اسلام آباد) وفاقی وزارتِ تعلیم نے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے حوالے سے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آج طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کےامتحانات کے حوالے سے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا ورچوئل اجلاس آج وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت منعقد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  فیصل کریم کنڈی نے بطور گورنر خیبرپختونخوا حلف اٹھا لیا

اس اجلاس میں کرونا کی موجودہ صورت حال اور میٹرک و انٹرمیڈیٹ امتحانات کے انعقاد کے حوالے سے تبادلہ خیال اور غورکیاجائےگا۔

اجلاس میں صوبائی وزرائے تعلیم کی آرا اور تجاویز کے بعد بورڈ امتحانات کے انعقاد سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا جبکہ تعلیمی ادارےکھولنے کا اہم فیصلہ بھی کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  نگران حکومت میں گندم درآمد کرنے کی تحقیقات کا حکم

اجلاس میں چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے حکام بھی شریک ہوں گے۔