2156069 vaccine 1616046974 840 640x480 1

خیبرپختونخوا میں ملکی سطح پر تیار کردہ (پاک ویک) ویکسین لگانے کا آغاز

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا میں ملکی سطح پر تیار کردہ پاک ویک ویکسین لگانے کا آغاز، محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ روز پاک ویک ویکسین 270 شہریوں کو لگائی گئی، اس سے قبل، سائنو فارم، سائنو ویک، کین سائنو اور اسٹرازینیکا ویکسین لگائی جا رہی ہیں، پاک ویک ویکسین صرف ایک ڈوز پر مشتمل ہے،

مزید پڑھیں:  ایندھن کا خرچ اور بجلی بل کم کرنے پر کام کر رہے ہیں، مشیر خزانہ مزمل اسلم

صوبے میں گزشتہ روز مجموعی طور پر 66 ہزار 800 افراد کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن کی گئی، 3 لاکھ 80 ہزار شہریوں کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے، صوبے میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 80 ہزار سے زائد ویکسینز لگائی جا چکی ہیں.

مزید پڑھیں:  عالمی سطح پر غزہ میں دریافت اجتماعی قبروں کی تحقیقات کا مطالبہ