1714640 82753525

اصل محبت کب ہوتی ہے؟آغاعلی نےبتادیا

ویب ڈیسک (کراچی)اداکار آغا علی نے کہا ہے کہ اصل محبت شادی کے بعد ہی ہوتی ہے اس سے پہلے تو خواری ہی ہوتی ہے۔آغا علی نے حال ہی میں اہلیہ حنا الطاف کے ہمراہ ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ زندگی میں اصل محبت شادی کے بعد ہی ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ جویریہ عباسی نے دوسری کا اشارہ دے دیا

آغا علی نے کہا کہ شادی سے پہلے تو خواری ہی ہو رہی ہوتی ہے، شادی کے بعد بھی کسی اور سے محبت نہیں ہوسکتی۔اداکار نے کہا کہ اگر حنا یہاں میرے ساتھ موجود نہ ہوتی تب بھی میں یہ ہی کہتا کیونکہ میں بالکل سچ کہہ رہا ہوں۔آغا علی نے حنا سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے روزانہ حنا سے ہی اور زیادہ محبت ہوجاتی ہے۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ جویریہ عباسی نے دوسری کا اشارہ دے دیا