sardar khan

باجوڑ: موجودہ بجٹ میں قبائلی اضلاع کے لیے این ایف سی ایوارڈ سمیت کوئی خاطراعلان نہیں کیا گیا۔ امیر جماعت اسلامی سردار خان

ویب ڈیسک (باجوڑ): موجودہ بجٹ میں قبائلی اضلاع کے لیے این ایف سی ایوارڈ سمیت کوئی خاطراعلان نہیں کیا گیا، باجوڑ جماعت اسلامی امیر سردار خان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ قبائیلی اضلاع اور خصوصاً باجوڑ کی سڑکوں، کالجز، صحت اور سڑکوں کے لیے کوئی فنڈز منظور نہیں کئے گئے، اگر باجوڑ میں فوری بجلی لوڈ شیڈنگ پر قابو نہیں پایا گیا تو بجلی گریڈ سٹیشن کا گھیراؤ کریں گے، باجوڑ موجودہ تھانو میں ایس ایچ اوز نے قبضہ مافیا، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد سے مل کر کرپشن کا بازار گرم کیا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

باجوڑ ایجوکیشن دفتر کرپشن اور سیاست کا اڈہ بن چکا ہے، یتیم، مساکین، اور بیواؤں کے لیے آنے والی بھیڑ بکریاں اور مرغیاں محکمہ لائیو اسٹاک اور پارلیمنٹیرینز کے ایما پر پی ٹی آئی کے سیکریٹریز میں تقسیم ہورہےہیں، جماعت اسلامی باجوڑ نے حالیہ بجٹ اور باجوڑ کے عوام کو درپیش مسائل کے خلاف 23 جون کو احتجاج کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں:  مالاکنڈ، میٹرک امتحانات میں پرچہ آوٹ ہونا معمول بن گیا، اردو پیپر بھی لیک