119012432 5df77d6d ce4b 4835 90e3 547b8a4494da

والدہ کی خواہش پرشوبز میں قدم رکھا،اداکارہ صبورعلی

ویب ڈیاسک (کراچی)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کبھی بھی اداکارہ بننے کا شوق نہیں رکھتی تھیں بلکہ وہ ہمیشہ سے ہی ایئروناٹیکل انجینئر بننا چاہتی تھیں تاہم کچھ حالات کی وجہ سے اور کچھ ان کی والدہ کی خواہش پر انہوں نے شوبز میں قدم رکھا۔

صبور علی نے انٹرویو دیاجس میں اُنہوں نے شوبز انڈسٹری کا حصہ بننے کی خواہش کے بارے میں کیے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ’ان کے حالات انہیں شوبز انڈسٹری میں لے آئے۔‘

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف

انہوں نے بتایا کہ ’اُن کی بہن اداکارہ سجل علی اپنے شوق سے شوبز انڈسٹری میں آئی تھیں لیکن وہ بہت نخرے کرکے آئیں کیونکہ وہ اداکاری میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی تھیں۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ جویریہ عباسی نے دوسری کا اشارہ دے دیا

صبور علی نے مزید کہا کہ ’انہیں اب یہ کہتے ہوئے اچھا تو نہیں لگتا کیونکہ انہیں شوبز انڈسٹری میں جو بھی کچھ ملا ہے اس کے لیے بہت محنت بھی کی ہے۔‘

والدہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ’ان کی والدہ انہیں بھی ان کی بہن سجل کی طرح آگے بڑھتا ہوا دیکھنا چاہتی تھیں۔‘