5b308277257ae

صنم سعید سے بہت کچھ سیکھا،اداکارہ حرا مانی

ویب ڈیسک (کراچی)شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اداکارہ صنم سعید سے بہت کچھ سیکھا۔

حال ہی میں حرا اپنے شوہر مانی کے ہمراہ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں جلوہ گر ہوئیں جس میں انہوں نے صنم کے مثبت رویے کی تعریف کی۔

حرا مانی نے بتایا کہ صنم میری پہلی کو ایکٹر (ساتھ کام کرنے والی اداکارہ) تھیں جنہوں نے میری بہت رہنمائی کی۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ جویریہ عباسی نے دوسری کا اشارہ دے دیا

دوران انٹرویو اداکارہ کا کہنا تھا کہ آج تک میں اسی طرح اپنی ساری کو ایکٹرز کے ساتھ برتاؤ رکھتی ہوں جس طرح صنم نے میرے ساتھ کیا تھا۔

حرا نے صنم کے رویے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈائیلاگ کی ادائیگی سے متعلق بھی صنم نے مجھے سکھایا، اس نے بتایا کہ کس طرح آواز نکالنی ہے، میری آواز پر صنم کہتی تھی کہ حرا تمہاری یہ آواز نہیں ہے، یہ مانی نہیں ہے، نا ہی یہ گھر ہے۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ جویریہ عباسی نے دوسری کا اشارہ دے دیا

اداکارہ نے کہا کہ میں اس بات کا کریڈٹ صنم کو دیتی ہوں اور ہمیشہ دوں گی۔