پور

ہری پور:مون سون کی بارش سےرابطہ پل کی حفاظتی دیواردوبارہ ٹوٹ گئی

ویب ڈیسک(ہری پور)ہری پورمیں دوسرے روز بِھی بارش کروڑوں روپے سے تعمیر اخون بانڈی مگری سمیت پانچ دیہاتوں کارابطہ پل متاثرہو گیا گزشتہ سال گرنے والے پل کی حفاظتی دیوار دوبارہ گر گئی

مزید پڑھیں:  تیمرگرہ، کالج طالبات کی غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی عائد

تفصیلات کے مطابق اخون بانڈی مگری اور چھ دیہاتوں کے رابطہ پل کی حفاظتی دیوار دوبارہ ٹوٹ گئی گذشتہ سال بارش سے اخون بانڈی پل کی حفاظتی دیوار ٹوٹی جس کے لیئے ہنگامی ریلیف فنڈ کے تحت 60لاکھ روپے مختص کئے گئے لیکن گزشتہ روز ایک گھںنٹے کی بارش سے دوبارہ وہی حفاظتی دیوار ٹوٹ گئی۔محکمہC&Wکی جانب سے ناقص تعمیرسامنے آگئی۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، موٹر وے سروس ایریا میں جیپ اور کار میں تصادم، 5 افراد زخمی