arrest 12

بہرام خیل واقعہ،ملوث عناصرکیخلاف پولیس کاکریک ڈاوٴن،22ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک (لکی مروت)لکی مروت کے علاقے بہرام خیل میں ہوائی فائرنگ کے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف پولیس کا کریک ڈاوٴن اور انکی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق عید کے روز بہرام خیل نالے پر ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان کے گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 22 نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا جن مجرم اشتہاری بھی شامل ہیں. ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف سمیت 09عدد پستول اور 317 عدد مختلف بور کے کارتوس برامد کر لئے گئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

واضع رہے کہ پولیس نے واقعے میں ملوث درجن ملزمان کی گرفتاری پچھلے روز بھی عمل میں لائی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا.

یاد رہےعید کے روز عوامی مقام پر منچلوں نےبے دریغ ہوائی فائرنگ کی تھی،ہوائی فائرنگ خود کار آتشیں اسلحہ سے کافی دیر تک کی جاتی رہی، بے دریغ ہوائی فائرنگ بہرام خیل کے سیاحتی مقام میں کی گئی جہاں ہزاروں افراد موجود تھےاسلحے کا رخ عوام کی طرف کرکے انتہائی خطرناک انداز میں فائرنگ کی جاتی رہی۔ لوگ اپنی جانیں بچانے کیلئے خوف کے عالم میں بھاگتے رہےفائرنگ کرنے والے ویڈیوز بھی بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرتے رہے۔

مزید پڑھیں:  6لاکھ ٹن گندم درآمد کرکے ملکی خزانے کو اربوں کا ٹیکہ لگایا گیا،بیرسٹر سیف