kohat arham face poisoned

کوہاٹ: تیزاب گردی کا شکار 20 سالہ ارحام دم توڑ گئی

ویب ڈیسک (کوہاٹ): تیزاب گردی کا شکار 20 سالہ ارحام دم توڑ گئی، ایف ایس سی کی طالبہ پر 27 جون کو اپنے گھر میں تیزاب پھینکا گیا تھا، والدہ کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی، متاثرہ جواں سالہ خاتون تین ہفتے پشاور کے برن سنٹر میں زیر علاج رہی، پولیس ملزموں کا سراغ لگانے میں تاحال ناکام ہے، متاثرہ خاتون کے والد کا کہنا ہے کہ مختلف طریقوں سے ہم پر دباؤ ڈالا گیا، وفاقی ادارے کے ایک اعلیٰ آفسر کے باورچی اور اس کے بیٹے پر شک ہے، مذکورہ باورچی کے گھر سے تیزاب بھی برآمد ہوا، مجھے اور اہلیہ کو بلا کر کوارٹر میں بند کردیا جاتا تھا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان