kp weather

خیبرپختونخوامیں بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان

ویب ڈیسک(پشاور)محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں بارش اور تیز ہوائیں چلیں گی، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، چترال،بونیر ،سوات ، دیر، کوہستان، بونیر، شانگلہ میں بارش کا امکان ہےنوشہرہ ،پشاور ،چارسدہ،کرم میں بھی بارش ہوسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور طغیانی آسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  پرچے آوٹ معاملے پر خیبرپختونخوا میں میٹرک امتحانات متنازع بن گئے

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبے میں سب سے زیادہ بارش کاکول میں 44 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہےجبکہ مالم جبہ 22، پاڑہ چنار 17، کالام 7، بالاکوٹ 5، دیر بالا میں 26 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ صوبے میں سب سے زیادہ درجہ حرارت پشاور میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں پولٹری فارمنگ کا کاروبار زوال پذیر، لاکھوں افراد کنارہ کش

ڈی آئی خان میں درجہ حرارت 34، بنوں 33، چترال 33، سیدو شریف میں 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہے۔