21cannons

74واں یوم آزادی، دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے

ویب ڈیسک (پشاور)خیبر پختوںخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی75ویں یوم آزادی کے موقع پر دن کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے کیا گیافضا میں نعرہ تکبیر اللہ اکبر کی صدائیں گونجتی رہیں۔

تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کی مرکزی تقریب وزیراعلی ہاوس میں منعقد ہوئی ،وزیراعلی محمود خان نے کامران بنگش کےہمراہ بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وزیراعلی محمود خان نے وزیراعلی ہاوس میں پرچم کشائی کی اور گرین پاکستان ڈے کی مناسبت سے پودا بھی لگایا۔

وزیر اعلی محمود خان نے جشن آذادی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 14 اگست کا دن تجدید عہد کا دن ہے پوری قوم خصوصاً خیبر پختونخوا کی عوام کو 74 ویں یوم آزادی کی خوشیاں مبارک ہو،بحیثیت قوم آج ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم پاکستان کو ایک عظیم ریاست بنانے کے لئے اپنا اجتماعی کردار ادا کریں گےجشن آزادی منانے کا تقاضا ہے کہ ہم اس ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ذاتی اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی مفاد میں کام کریں،
بلا شبہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے۔

مزید پڑھیں:  ورکرز ویلفیئر بورڈ کی کمرشل اراضی کی نشاندہی کی جائے،فضل شکور خان

وزیر اعلی نے مزید کہا کہ آج ہم جس آزاد فضاء میں سانس لے رہے ہیں یہ ہمارے اسلاف کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے، اس مملکت خداداد کو بانیان پاکستان کے وژن کے مطابق اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے،موجودہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی دانشمندانہ قیادت میں پاکستان کو ایک عظیم فلاحی ریاست بنانے کے کوشاں ہے،آج ہم ملکی دفاع کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سکیورٹی اداروں کے شہداء کی قربانیاں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں14 اگست کے موقع پر ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا بھی اظہار کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  صوبائِی کابینہ اجلاس، قابل طلبا کو مفت تعلیم اور گندم خریداری کی منظوری

وزیر اعلی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس دفعہ یوم آزادی گرین پاکستان ڈے کے طور پر منایا جارہاہے، عوام زیادہ سے زیادہ شجر کاری کریں۔

واضح رہےوزیراعظم عمران خان نے 14اگست کو گرین پاکستان ڈے ڈکلیئر کیا ہے۔