Extreme Heat

پشاورمیں شدید گرمی اور حبس کےہاتھوں شہری بےحال

ویب ڈیسک (پشاور)صوبائی دارالحکومت پشاورمیں شدید گرمی اورحبس کے ہاتھوں شہری بے حال ہوگئے ۔

شدید گرمی میں اسکول جانےوالے طلبہ بلبلااٹھے ۔ گزشتہ تین روز کےدوران پشاور میں گرمی اورحبس میں پھرسے حد درجہ اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سےمعمولات زندگی معطل ہیں۔

مزید پڑھیں:  پرچے آوٹ معاملے پر خیبرپختونخوا میں میٹرک امتحانات متنازع بن گئے

گرمی میں شہریوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے برف فروشوں نے برف کی قیمت میں بھی فی سانچہ 600روپے کا اضافہ کیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کےمطابق گزشتہ روز شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 62فیصد ریکارڈ کیا گیا اور پشاور میں کم از کم درجہ حرارت 38 رہا۔

مزید پڑھیں:  بچے فروخت کرنے کی ویڈیو پر کمشنر پشاور کانوٹس،بیروزگار نوجوان کو سرکاری نوکری دینے کا اعلان کردیا

ادھر گرمی میں جاری بدترین لوڈ شیڈنگ کےباعث اسکولوں میں بچوں کی حالت ابترہورہی ہے۔