Husband and wif killed

پشاور: غیرت کے نام پر نوبیاہتا جوڑا قتل

ویب ڈیسک (پشاور)پشاورکےعلاقہ تھانہ خزانہ کی حدودمیں پسندکی شادی کرنےوالےنوبیاہتا جوڑے پرفائرنگ کی گئ جس کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں میاں بیوی کی ایک ماہ قبل پسندکی شادی ہوئی تھی،لڑکی کاتعلق صوابی اورمردکااکوڑہ خٹک سےہے۔مقتولہ شادی کےبعداپنی بہن کی دعوت پراس کےگھرشوہرسمیت آئی تھی واردات میں لڑکی کی بہن اوراس کےشوہرکاملوث کاخدشہ ہے،فائرنگ کی دعویداری مقتولہ کےگھروالوں پرہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، پروفیسر ابراہیم خان
مزید پڑھیں:  صحت کے شعبے میں تحقیق، تین روزہ عالمی ریسرچ کانفرنس کا انعقاد

پولیس کا کہنا ہے کہ نعشوں کوپوسٹ مارٹم کےلیے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ہے۔