افغانستان کے لئے عالمی برادری کا1ارب ڈالر

افغانستان کے لئے عالمی برادری کا1ارب ڈالر کی امداد کا وعدہ

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ جنیوا میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں 90 سے زائد ریاستوں نے افغانستان کے لیے ایک ارب ڈالر سے زائد کی انسانی امداد کا وعدہ کیاہے۔

انہوں نے کہا ، "یہ کانفرنس میری توقعات پر پوری اتر ی ہے۔
میٹنگ میں گوتریس نے شرکا پر زور دیا کہ وہ افغانستان کے لوگوں کی حمایت کا عہد کریں۔ "افغانستان کے لوگوں کو ایک لائف لائن کی ضرورت ہے۔ کئی دہائیوں کی جنگ ، مصائب اور عدم تحفظ کے بعد اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری ان کے ساتھ کھڑی ہو۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کے شمالی غزہ میں دوبارہ حملے، 79 فلسطینی شہید

گوتریس نے شرکا سے درخواست کی کہ وہ افغانستان میں ضرورت مند 11 ملین افراد کو فوری مدد فراہم کرنے کے لیے 606 ملین ڈالر فراہم کریں ساتھ ہی انہوں نے اقوام متحدہ کے سنٹرل ایمرجنسی رسپانس فنڈ سے 20 ملین ڈالر مختص کرنے کا اعلان بھی کیا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی افواج کے رفح شہر پر حملوں کا سلسلہ جاری، مزید 5 فلسطینی شہید

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اقوام متحدہ کی انسانی فضائی خدمات (یو این ایچ اے ایس )نے پاکستان سے افغانستان تک ایک ایئر برج قائم کیا ہے جس کے ذریعے افغانستان کو امداد پہنچا ئی جارہی ہے۔