تندوری چرغہ

تندوری چرغہ بنانے کی ترکیب

ویب ڈیسک: تندوری چرغہ دسترخوان کی رونق بڑھانے اور مہمانوں کی تعریفیں سمیٹنے کے لیے ایک اچھا انتخاب ہوسکتا ہے۔ گھر پر تندوری چرغہ کیسے تیار کرسکتے ہیں؟ آ ئیے ہم آپکو گھر پر مزیدار چرغہ بنانے کی ترکیب بتاتے ہیں۔

اجزاء:

  • چکن ایک کلو (ثابت)
  • دہی آدھا کپ (پانی نکلا ہوا)
  • نمک ایک چائے کا چمچ
  • لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
  • سرکہ دو کھانے کے چمچ
  • ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
  • تیل ایک چوتھائی کپ
  • تندوری مصالحہ تین کھانے کے چمچ (ثابت)
  • تندوری مصالحہ کیلئے نمک ایک کھانے کا چمچ
  • گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ (پسا ہوا)
  • لال مرچ تین کھانے کے چمچ (سپی ہوئی)
  • اورنج ریڈ کلر آدھا چائے کا چمچ
  • دھنیا تین کھانے کے چمچ (بھنا اور پسا ہوا)
  • سونف دو کھانے کے چمچ (بھنی اور پسی ہوئی)
  • سفید زیرہ دو کھانے کے چمچ (ثابت اور بھنا ہوا)

تندوری چرغہ تیار کرنے کی ترکیب:

تندوری مصالحہ کے لئے بلینڈر میں نمک، گرم مصالحہ، لال مرچ، اورنج ریڈ کلر، دھنیا، سونف اور سفید زیرہ ڈال کر باریک پیس لیں اور بوتل میں بھر کر استعمال کریں۔ چرغہ کے لئے چکن پر کٹ لگا دیں پھر ایک پیالے میں دہی، تیار کیا ہوا تندوری مصالحہ، نمک، لیموں کا رس، سرکہ، ادرک لہسن کا پیسٹ اور تیل ڈال کر مکس کر لیں۔ اب چکن کو اس مکسچر میں دو گھنٹے کے لئے میرینیٹ کر لیں۔ پھر اسے تندور یا اوون میں رکھ کر ہلکی آگ پر چکن کے گلنے تک پکا لیں۔

لیجئے مزیدار تندوری چرغہ پیش کرنے کے لئے تیار ہے۔