air ambulance

عمر شریف کو لےجانے والی ائیرایمبولینس میں فنی خرابی

ویب ڈیسک :معروف پاکستانی کامیڈین اداکارعمرشریف کوامریکا لےجانےوالی ایئرایمبولینس میں فنی خرابی پیدا ہوگئی ہےجس کی بناپرکمپنی کیجانب سے متبادل طیارہ فراہم کیاجارہا ہےاورعمر شریف کی جرمنی سےاگلے سفر پرروانگی میں تاخیرہورہی ہے۔

ایئرایمبولینس کمپنی ذرائع کےمطابق اس فلائٹ کےلیےآپریٹ کیاجانےوالابمبارڈیئرچیلنجر 604 طیارہ جرمنی میں رجسٹرڈ ہےجوپروازکےلیےمکمل طورپرمحفوظ ہے۔

ذرائع کےمطابق طیارے کی مین لائٹ میں پہلےسے ٹیکنیکل فالٹ ہےجس کی بنیاد پرطیارے میں نائٹ لینڈنگ اورٹیک آف کی سہولت عارضی طورپر دستیاب نہیں، یہ طیارہ اپنےہوم کنٹری جرمنی میں ہےاسی بناپراس ٹیکنیکل خرابی کودورکیاجارہاہے۔

مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا

ذرائع کےمطابق خرابی دورہونےپر یہی طیارہ آگےسفرجاری رکھےگایاعمرشریف کو امریکا پہنچانے کےلیے کمپنی دوسرا طیارہ فراہم کرےگی،اسی وجہ سےعمرشریف کےسفرمیں تعطل آیاہے۔

کمپنی کی میڈیکل ٹیم کےمطابق عمرشریف جرمنی کےنیورمبرگ شہرکے مقامی اسپتال میں داخل ہیں جہاں ان کی صحت اچھی ہے۔

عمرشریف کابخارختم ہوچکاہےاورتھکاوٹ بھی دورہوگئی ہےجبکہ بلڈ پریشر بھی نارمل ہے، ڈاکٹر کے مطابق وہ اگلے سفر کے لیےمکمل طورپرفٹ ہیں، توقع ہےکہ عمرشریف جرمنی میں 24 گھنٹے قیام کےبعد ایئر ایمبولینس آج شام تک نیورمبرگ ایئرپورٹ سےاپنی اگلی منزل آئس لینڈ کےلیےروانہ ہوگی، بھگ 7 گھنٹے کےسفرکےبعد ایئر ایمبولینس آئس لینڈ کےکیفلاوک ایئر پورٹ پراسٹاپ اوور کرےگی۔

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے

طویل ہوائی سفرمیں تھکاوٹ،عمرشریف کوجرمنی کےاسپتال میں داخل کردیاگیاطیارے کی ری فیولنگ ہوگی اورممکنہ طور پرمریض کوآرام کرایاجائےگا۔

کمپنی ذرائع کےمطابق کیفلاوک سےآن کال انٹرنیشنل کمپنی کےہیڈ کوارٹرکینیڈا کیلئیےروانگی کافیصلہ عمرشریف کی صحت دیکھ کرکیاجائیگا۔

کینیڈا کےگوس بےایئرپورٹ پربھی طیارےکا 2 گھنٹے کااسٹاپ اوورشیڈول پر ہے،اگلےاورآخری مرحلے میں پروازحتمی منزل واشنگٹن ایئرپورٹ پرلینڈ کرے گی۔

ایئر ایمبولینس سے عمرشریف کو امریکا کےجارج واشنگٹن یونیورسٹی اسپتال منتقل کیاجائےگا۔