چکن کارن سوپ

چکن کارن سوپ بنانے کا بہترین طریقہ

آج ہم آپ کو چکن کارن سوپ بنانے کا نہایت آسان اور بہترین طریقہ بتانے جا رہے ہیں۔

اجزاء:

  • چکن(بون لیس اسٹرپس کاٹ لیں) 250 گرام
  • مکھن 1 چائے کا چمچہ
  • چکن یخنی 5 کپ
  • نمک حسب ذائقہ
  • سیاہ مرچ پاﺅڈر حسب ذائقہ
  • کارن فلور 4 کھانے کے چمچے
  • سوئیٹ کارن 1/2 کپ
  • انڈا 1 عدد
  • انڈے(اُبلے ہوئے)3 عدد

چکن کارن سوپ تیار کرنے کی ترکیب

  1. ایک سوس پین میں مکھن گرم کرکے چکن ڈال کر فرائی کریں
  2. گوشت کی رنگت تبدیل ہوجائے تو اس میں یخنی نمک سیاہ مرچ پاﺅڈر ڈال کر پکائیں
  3. سوئیٹ کارن اور پانی میں کارن فلور گھول کر ڈالیں اورچمچہ چلاتے رہیں
  4. گاڑھا ہوجانے تک انڈا پھینٹ کر ڈالیں اورچولہا بند کردیں
  5. مزیدار سوپ تیار ہے باﺅل میں نکال کر اُبلے انڈوں سے گارنش کرکے گرم گرم سرو کریں