گیس لیکج

گیس لیکج سےآتشزدگی،میاں بیوی بیٹے سمیت جاں بحق

ویب ڈیسک( پشاور ) گیس لیکج کےباعث دلازاک روڈ پرگھرمیں آگ لگنےسے پراپرٹی ڈیلراپنی اہلیہ اورجوان بیٹےسمیت جل کرجاں بحق ہوگیا۔

پراپرٹی ڈیلرعبداللہ نوراپنےبیٹےشریف نورجو بی ایس کاطالب علم تھااوراہلیہ کےہمراہ کمرےمیں محوخواب تھاکہ گیس وال نامعلوم وجوہات کی بناپرلیک ہوگیا۔

مزید پڑھیں:  امریکی جامعات میں مظاہروں نے نیتن یاہو کے ہوش اڑا دیئے

جس کی وجہ سےکمرےمیں گیس بھرگئی اس دوران بجلی آئی جس سےکمرےمیں آگ بھڑک اٹھی اورعبداللہ نوراپنی اہلیہ اوربیٹےسمیت جھلس گئے.

مجروحین کوطبی امداد کیلئےہسپتال لےجایاگیا تاہم وہ تینوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےدم توڑگئے۔

مزید پڑھیں:  قائمہ کمیٹیوں کی صدارت عددی اکثریت پر دینے کا فیصلہ

گیس لیکج کےباعث تین افراد کےجاں بحق ہونےکی خبرعلاقےمیں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔

ایک ہی گھرسےتین جنازےاٹھنےپرعلاقے میں کہرام مچ گیابعد ازاں جاں بحق افراد کو سپرد خاک کردیاگیا۔