نمیبیا سپر12 میں پہنچ گیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، نمیبیا نے سپر 12 کے لئے کوالیفائی کر لیا

ویب ڈیسک: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچ میں نمیبیا نے آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا کر سپر 12راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں آئرلینڈ نے نمیبیا کو مقررہ 20اوورز8 وکٹوں کے نقصان پر 125رنز کا ہدف دیا۔ نمیبیا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 126رنز کا ہدف صرف 2وکٹوں کے نقصان پر 18۔3 اوورز میں عبور کرلیا۔ دوسرے میچ میں نیدرلینڈ نے سری لنکا کو44 رنز کاہدف دیا جو سری لنکا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ گروپ بی میں سکاٹ لینڈ اور بنگلادیش پہلے ہی سپر 12 کے لئے کوالیفائی کرچکے ہیں۔ گروپ اے میں سری لنکا اورنمیبیا کی ٹیمیں سپر 12کے لئے پہلے کوالیفائی کرچکی ہیں۔
گروپ اے میں انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش اور سکاٹ لینڈ شامل, جبکہ گروپ بی میں بھارت، پاکستان، نیوزی لینڈ، افغانستان، سری لنکا اور نمیبیا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئِی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی