فاسٹ بولر شعیب اختر

تیاری کریں انگلینڈ مشکل حریف ہوسکتا ہے

ویب ڈیسک: راولپنڈی (یواین پی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایونٹ کے دوسرے گروپ کی ٹیموں سے مقابلے کے لیے تیاری کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار

شعیب اختر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کے ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کی بہترین کارکردگی کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کپتان بابراعظم کی تعریف کرتے ہوئے لکھاکہ ‘پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرکے اسکور بورڈ پر جیت کے لیے ایک بڑا ہدف دینا اچھا تھا۔ شعیب اختر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ‘انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کو مشکل وقت میں ڈال سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  یوسین بولٹ رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے سفیر مقرر