محمد شہزاد

کھانے پر سمجھوتہ نہیں کرتا

ویب ڈیسک: افغانستان ٹیم کے وکٹ کیپر اور اوپنر بلے باز محمد شہزاد نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ویرات کوہلی سے زیادہ لمبے چھکے لگا سکتے ہیں۔ افغانستان کے 90کلو گرام سے زائد وزن رکھنے والے افغانی وکٹ کیپر محمد شہزاد کا کہنا ہے کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی طرح ڈائٹنگ کیوں کروں جبکہ میں ان سے زیادہ لمبے شارٹ مار سکتا ہوں۔

مزید پڑھیں:  چوتھاٹی20:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 179رنز کا ہدف دیدیا

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد شہزاد نے کہا کہ ہم اپنی فٹنس بھی نارمل طریقے سے کرتے ہیں اور کھاتے بھی پیٹ بھر کر ہیں حقیقت ہے کہ میں اپنی فٹنس پر بہت توجہ دیتا ہوں لیکن کھانے پر سمجھوتہ نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ میں ویرات کوہلی کی طرح اپنی فٹنس روٹین رکھوں، یہ ممکن نہیں ہے، لیکن میں اپنا وزن کم کرنے پر ضرور کام کر رہا ہوں۔

مزید پڑھیں:  کیربینز کیخلاف ناقص کارکردگی، نئی ویمنز سلیکشن کمیٹی تشکیل

پاکستان میں پناہ گزین کیمپ میں کھیلنے والے اور افغانستان کے شہر جلال آباد سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی محمد شہزاد نے کہا کہ یہ بھی سچ ہے کہ ہر کوئی کوہلی جیسا نہیں ہو سکتا، جتنا لمبا چھکا وہ مارتے ہیں، میں ان سے زیادہ مار سکتا ہوں۔