افغان کانفرنس

بھارت میں افغان کانفرنس کی تیاریاں

ویب ڈیسک : بھارت اس ہفتے کے آخر میں افغانستان کی صورتحال پر علاقائی ممالک کا ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کی ایک رپورٹ کے مطابق، روس، ایران اور وسطی ایشیائی ممالک نے کانفرنس میں شرکت کے لیے آمادگی ظاہر کی لیکن مبینہ طور پر پاکستان شرکت میں دلچسپی نہیں رکھتا۔

مزید پڑھیں:  عالمی سطح پر غزہ میں دریافت اجتماعی قبروں کی تحقیقات کا مطالبہ

ادھر افغان طالبان حکومت کے نائب ترجمان بلال کریمی نے کہا ہے کہ افغانوں کے حقوق اورافغانستان کے منجمد اثاثوں کے بارے میں آواز اٹھانی چاہئے،” امارت اسلامیہ کے نائب ترجمان بلال کریمی نے کہا۔ "ہم ان تمام سربراہی اجلاسوں کا خیرمقدم کرتے ہیں جن کا مقصد افغانستان کی مدد کرنا ہے۔”

مزید پڑھیں:  غزہ، اسرائیلی افواج کے ہاتھوں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف

اس سے قبل، ماسکو اور تہران نے افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے علاقائی سربراہی اجلاس منعقد کیاتھا۔ہندوستان میں ہونے والے اجلاس میںخطے کے ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں کی شرکت متوقع ہے۔