پیناڈول مارکیٹ سے غائب ادویات مہنگی

پیناڈول مارکیٹ سے غائب، بخار کی دیگر ادویات بھی مہنگی

ویب ڈیسک(پشاور) پیناڈول کی گولیاں مارکیٹ سے غائب اور بخار وغیرہ میں تجویز کردہ دیگر ادویات کی بھی قلت پیدا کردی گئی ہے 10 روپے میں ملنے والی دوائی اب 30 روپے پر بھی مارکیٹ میں دستیاب نہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو میڈیکل سٹورز پر متبادل دوائیاں تجویز کی جارہی ہیں۔

محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ ڈینگی بخار کے پھیلنے کے باعث پیناڈول گولیوں کا استعمال بڑھ گیا تھا. چونکہ اس بخار میں صرف یہی ایک دوا نے کام کیا ہے. اس لئے لوگ ڈاکٹرز کے مشورے کے بغیر بھی یہ گولیاں مارکیٹ سے خرید رہے ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ میں ان گولیوں کا بحران پیدا ہوگیا ہے زیادہ تر میڈیسن سٹورز پر پیناڈول موجود نہیں جبکہ بخار میں استعمال ہونے والی دیگر ادویات کے بارے میں بھی محکمہ صحت کو مہنگی ہونے اور یا پھر مارکیٹ سے غائب کرنے کی شکایات ہیں، ڈرگ اینڈ فارمیسی ڈائریکٹوریٹ کے ذرائع نے بتایاکہ ادویات کی چیکنگ کیلئے ڈرگ انسپکٹرز کو ٹاسک حوالہ کردیا گیا ہے جبکہ متعلقہ کمپنیوں اور ٹریڈرز سے بھی رابطہ کرلیا گیا ہے جس کے تحت آج سے مارکیٹ میں نرخ اور سٹاک کے بارے میں جائزہ لینے کا آغاز کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  حج اصولوں کیخلاف ورزی پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہوگا، سعودی عرب