لنکن لیگ پاکستانی کھلاڑیوں کی سکیورٹی

لنکا پریمئر لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی

ویب ڈیسک: پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں ایک سری لنکن شہری کے بہیمانہ قتل کے بعد سری لنکن کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کی فرنچائز لنکا پریمئرلیگ 2021 میں شرکت کرنے والے پاکستانی کھلاڑیوں اور کوچز کے لیے سیکیورٹی پروٹوکول بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں کل نو پاکستانی کرکٹرز حصہ لے رہے ہیں جن میں محمد حفیظ، محمد عمر، شعیب ملک، وہاب ریاض، اور صہیب مقصود شامل ہیں -اور کچھ کوچنگ اسٹاف بھی اس ٹورنامنٹ کا حصہ ہے۔ یہ ٹورنامنٹ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو اور ہمبنٹوٹا کے قصبے میں ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی ویمن کرکٹر و سابق کپتان بسمہ معروف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان