کونسلر کی ہوائی فائرنگ

کونسلر کی جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے بچہ جاں بحق

تھانہ پھندو کی حدود آفریدی آباد میں کونسلر کے منتخب ہونے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے 13سالہ بچہ لگ کر جاں بحق ہوگیا جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔

صوابی میں ساس نے بہو کو پھندا لگا کر قتل کردیا

مدعی کامران ولد ابراہیم سکنہ آفریدی آباد نے پولیس کو بتایا کہ اس کا رشتہ دار اورسابق جنرل کونسلر حاجی بخت بلند خان کا بیٹا محمد حسین جنرل کونسلر کی نشست پرجیت چکا تھا ،

مزید پڑھیں:  ترکیہ کا عالمی عدالت میں اسرائیل کیخلاف فریق بننے کا فیصلہ

پہاڑی پورہ ،ایک شخص اغواء، سربند میں لڑکے سے زیادتی کی کوشش

زیادہ ووٹ حاصل کرنے پروہ علاقے کا چیئرمین منتخب ہوا جس کی خوشی میں عبدالرحمن عرف نرے ولد شمس الرحمن ہوائی فائرنگ کررہاتھا کہ اس دوران اسکے ہاتھ سے پستول پھسل گیا اورگولیاں 13 سالہ عادل ولد حیات ، شاکرولد رومان گل سمیت تین افراد کو لگیں ، مجروحین کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں عادل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔

مزید پڑھیں:  غیر قانونی بھرتیاں: پرویز الٰہی کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم عائد نہ ہوسکی

پولیس نے ملزم عبدالرحمن کے خلاف قتل خطاء کا مقدمہ درج کر لیا۔