پشاور میں فائرنگ واقعات

پشاور: فائرنگ واقعات میں 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی

پشاورمیں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ واقعات کے مطابق مسما ة نورین بی بی سکنہ جھگڑا نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر میں موجود تھی کہ اس دوران نامعلوم سمت سے فائر ہونے والی گولی آ کراسکو لگ گئی۔

سال 2021 پشاورمیں 22 ہزار پانچ سو سے زائد مجرم گرفتار

دریں اثناء انقلاب میں بھائی کے ہاتھوں اتفاقی گولی چلنے سے بہن لگ کر زخمی ہو گئی۔ مسما ة سعدیہ سکنہ خٹکو پل نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بھائی خالد خان ولد اشرف کے گھر بطور مہمان آ ئی ہوئی تھی وہ اپنی بھابی کیسا تھ بیٹھ کر باتیں کر رہی تھی اور اسکا بھائی پستول صا ف کر رہا تھا کہ غلطی سے اسکی انگلی ٹریکر پر لگ جانے سے گولی فائر ہوئی جو اسکو لگ کر شدید زخمی ہو گئی۔

مزید پڑھیں:  سائفر کیس، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی اپیلوں پر سماعت آج ہوگی
مزید پڑھیں:  الیکشن کمیشن، آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

پشاور،ریگی میں غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی قتل

ا دھر مجرو ح لعل محمد سکنہ نو شہرہ حال کارخانو مارکیٹ نے حیات آباد پولیس کو بتایا کہ وہ حیات آباد کی طر ف آرہا تھا کہ دو نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر کے زخمی کردیا۔ پولیس نے تمام واقعات کی رپورٹس درج کرلی۔