2021 پانچ سو سے زائد مجرم

سال 2021 پشاورمیں 22 ہزار پانچ سو سے زائد مجرم گرفتار

پشاور میں رواں سال 2021کے دوران مختلف تھانوں کی حدود میں ہو نے والے قتل و اقدم قتل، اغواء کا ری ، چوری ، رہزنی ، ڈکیتی ، کار لفٹرنگ ، موٹر سائیکل چوری ، منشیا ت فروشی اور دیگر سنگین جرا ئم میں ملوث 22ہزار500 سے زائد مجرموں کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 6 کروڑ 29لاکھ سے زائد نقد رقم، 230موبائل فون، 92 تولہ طلائی زیورات، 703 کلاشنکوف،77 کالاکوف،632 رائفل،583 شاٹ گن، 7632 پستول ، 179 ہینڈ گرنیڈ اور 6 لاکھ 78 ہزار سے زائد مختلف بور کے کارتوس ،بارودی مواد، 500 کلو گرام آئس، 4862 کلو گرام چرس، 956 کلو گرام ہیروئن بر آمد کر لی گئی اور بھا ری مقد ار میں با رودی مو اد کو نا کا رہ بنا دیا گیا ،نیشنل ایکشن پلان کے تحت 15 ہزار سے زائد افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ غفلت و لاپرواہی کے مرتکب2632 پولیس اہلکاروں کو سزائیں اور 76 اہلکاروں کو برخاست کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردی کیخلاف جنگ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت لڑینگے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف

گزشتہ روز کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور عباس احسن نے ملک سعد شہید پولیس لا ئن میں میڈیا کیسامنے پولیس کی کارکر د گی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ قتل اقدام قتل، اغوائیگی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 4794 اشتہاری مجرمان گرفتارکر لیا گیا اور اسی طر ح اغوا میں ملوث 94 ملزمان گرفتار، 45 مغوی بازیاب کر الئے گئے قتل میں ملوث 537ملزمان ،ڈکیتی، راہزنی، چوری میں ملوث کل 159 گینگ کے 894ملزما ن اور 104 ڈکیت گینگ، 51 کارلنفٹرز، اغوا کار 4 گینگ گرفتار کر لئے گئے، انہو ں نے بتایا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت 15 ہزار سے زائد افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ ہوائی فائرنگ کے خلاف مہم کے دوران، ڈیڑھ ہزار سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اقوام عالم کا مقابلہ کرنے کیلئے تعلیمی میدان میں جدت لانا ہوگی، مینا خان

سی سی پی کا کہنا تھا کہ رواں سال عید الفطر، عید الضحی، محرم الحرام، چہلم، کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات، بلدیاتی انتخابات منعقد ہو ئے جن کے لئے سیکیو رٹی پلان تشکیل دیدی گئی ہیں انہو ں نے بتایا کہ رواں سال غفلت و لاپرواہی کے مرتکب2632 پولیس اہلکاروں کو سزائیں دی گئیں اور76 اہلکاروں کو برخاست کیا گیا اسی طر ح پال دفاتر سے رواں سال 32 ہزار سے زائد افراد کو مختلف سروسز فراہم کی گئیں جبکہ ڈی آر سی کے ذریعے 1049 فیصلے ، پولیس جرگہ مہم کے تحت 1390 کامیاب جرگہ ہو کر راضی نامہ کرائے گئے۔