بنگلادیش کی مضحکہ خیز فیلڈنگ ویڈیو

بنگلا دیش کی مضحکہ خیز فیلڈنگ کی ویڈیو وائرل

بنگلادیش کی مضحکہ خیز فیلڈنگ کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی ۔نیوزی لینڈ کے خلاف بنگلادیش فیلڈر نے سلپ پر ول ینگ کا آسان کیچ ڈراپ کیا پھر دوسرے فیلڈر نے اسی گیند پر اوور تھرو پر چوکا بھی کر دیا۔ینگ کو موقع کے ساتھ سات رنز بھی مل گئے، بنگلادیش کی مضحکہ خیز فیلڈنگ کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑایا جانے لگا اور یہ مناظر صارفین کے لیے گہری دلچسپی کا باعث بنے ۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

اس سے قبل کیویز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران بنگلا دیش کی جانب سے لیا گیا ریویو سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا تھا۔ صاف دکھائی دے رہا تھا کہ تسکین احمد کی جانب سے پھینکی گئی گیند نے پہلے راس ٹیلر کے بلے کو چھوا جس پر بنگلہ کھلاڑیوں نے زبردست اپیل کی لیکن فیلڈ امپائر کی جانب سے اپیل مسترد ہونے پر کھلاڑیوں نے باہمی مشورے سے ریویو لے لیا۔جب بنگلہ دیشی بولر تسکین احمد کی کرائی گیند نے کیوی بلے باز راس ٹیلرکے بیٹ پر لگی لیکن مہمان ٹیم نے جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریویو لے لیا۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:نیوزی لینڈنے پاکستان کو 4رنز سے شکست دیدی