صوابی شوہر نے بیوی کو قتل

صوابی، شوہر نے روٹھی بیوی کو قتل کر دیا

موضع میر علی میں روٹھی بیوی کو منانے کی کوشش میں شوہر کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق ہو گئی۔

مسماة(ج) بیوہ محمد اصغر سکنہ میر علی نے تھانہ پر مولی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا داماد فرمان اور جناب علی ان کے گھر میں مسلح داخل ہو گئے اس دوران فرمان نے ان کی بیٹی یعنی فرمان کی بیوی مسماة(ھ) کو جو کہ ہمارے گھر بیٹھی تھی کو زبر دستی لے جانے کی کوشش کی اس دوران مسماة (ھ) کے انکار پر دونوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں فرمان کی بیوی یعنی ان کی بیٹی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی. رپورٹ میں وجہ عناد گھریلو ناچاقی بیان کی ہے۔ پرمولی پولیس نے ایف آئی آر درج کرلی۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردی کیخلاف جنگ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت لڑینگے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف