انڈونیشین فش کری جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، انڈونیشیا کی مشہور ڈش ہے۔ آج ہم آپ کو انڈونیشین فش کری بنانے کا آسان طریقہ بتانے جا رہے ہیں۔
اجزا:
- مچھلی کے قتلے ایک کلو
- نمک حسب ذائقہ
- لہسن کے جوئے تین سے چار عدد
- ادرک باریک کٹا ہوا ایک کھانے کا چمچ
- پیاز ایک عدد بڑی
- لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
- دھنیا پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
- ہلدی ایک چائے کا چمچ
- املی کا رس آدھی پیالی
- ناریل کا دودھ ایک پیالی
- تیزپات ایک عدد
- لیمن گراس ایک چائے کا چمچ
- کھیرا ایک عدد
- پودینہ چند پتے
- کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ
تیار کرنے کی ترکیب:
- پیاز اور لہسن کو باریک چوپ کر لیں۔
- بھاری پیندے کے فرائنگ پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر دو منٹ گرم کریں اور مچھلی کو احتیاط سے (تاکہ ٹوٹنے نہ پائے) فرائی کرکے نکال لیں۔
- علیحدہ فرائنگ پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں درمیانی آنچ پر لہسن اور پیاز کو نرم ہونے تک فرائی کریں۔
- اس میں لال مرچ،ادرک،ہلدی،دھنیا،تیزپات،لیمن گراس،نمک اور املی کا رس ڈال دیں۔
- اس مکسچر کو ہلکی آنچ پر دس منٹ پکائیں پھر اس میں مچھلی ڈال کر ڈھک دیں اور دوبارہ سے ہلکی آنچ پر دس منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔