ایل آر ایچ میڈیا ڈیپارٹمنٹ

ایل آر ایچ کا میڈیا ڈیپارٹمنٹ ایک بار پھر کورونا کی لپیٹ میں

کورونا کی پانچویں لہر کے وار تیزی سے جاری، لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا میڈیا ڈیپارٹمنٹ ایک بار پھر کورونا کی لپیٹ میں آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان محمد عاصم، اسسٹنٹ مس ناہید، آفس بوائے اور ایک اینٹرنی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابرار خان نے ایک ہفتے کے لئے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈاکٹر محمد ابرار خان کا کہنا ہے کہ اومیکرون سے بچنے کے لئے بوسٹر ڈوز انتہائی ضروری ہے اومیکرون تیزی سے پھیل رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  کالجوں کے داخلہ فیس میں کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، مزمل اسلم

یہ بھی پڑھیں:پشاور یونیورسٹی کے طلبہ کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار

ہسپتال ترجمان محمد عاصم کیمطابق ہسپتال میں آئے دن کورونا کے مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہوتا جا رہا ہے،مریضوں کی تعداد 46 تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 21 نئے مریضوں کو داخل کیا گیا ہے، انہوں نے مزید بتایا ہے کہ صوبے میں بڑھتے مریضوں کے پیش نظر ضروری اقدامات مکمل کر لئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  عمران خان پر بنائے گئے تمام مقدمات جعلی ہیں،وزیر زادہ

واضح رہے خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 3 مریض جاں بحق ہو گئے ہیں۔