پی ایس ایل 7 شاہد آفریدی

پی ایس ایل 7: کورونا کا شکار شاہد آفریدی کھیلنے کے لئے بے تاب

پاکستان کے سابق کپتان اورکوئٹہ گلیڈی ایٹریز کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے آغاز پر ہی کورونا کا شکار ہوگئے لیکن پھر بھی وہ کھیلنے کے لئے بے تاب ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جارہ کردہ بیان میں ٹوئٹ میں کہا کہ بدقسمتی سے میرا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے لیکن کوویڈ کی کوئی علامت موجود نہیں ہے، انکا کہنا تھا کہ جلد صحت یاب ہونے کے بعد اپنی ٹیم کوئٹہ گیلڈی ایٹرز کو جوائن کروں گا انکا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں شریک تمام ٹیموں کو گڈ لک کہتا ہوں۔

مزید پڑھیں:  آئِی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی
مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار

شاہد آفریدی نے یہ بھی کہا کہ اپنے آخری پی ایس ایل میں بہتر سے بہتر پرفارمنس کے لیے پُرعزم ہوں۔

خیال رہے کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آج پی ایس ایل 7 کا دوسرا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، شاہد آفریدی کورونا وائرس میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے وہ آج کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

شاہد آفریدی کے حوالے سے ٹیم مینجمنٹ کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی 7 روز بعد کورونا ٹیسٹ منفی آجانے کے بعد دوبارہ ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز سے پی ایس ایل 7 کا آغاز ہوگیا ہے