انڈر 19 ورلڈ کپ

بلیو شرٹس نے انڈر 19 ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

بھارت نے انگلینڈ کو 4 وکٹ سے شکست دے کر انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل جیت لیا۔ انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کی جانب سے دیا جانے والا 189 رنز کا ہدف بھارت نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 48ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

ویسٹ انذیز میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں ٹاس جیت کر انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 189 رنز پر ڈھیر ہوگئی، انگلش ٹیم کی جانب سے جیمس ریو نے سب سے زیادہ 95 رنز بنائے۔ بھارت کی طرف سے فاسٹ بولر راج باوا نے 5 اور روی کمار نے 4 وکٹیں لیں ۔ 190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کا آغاز اچھا نہ ہو سکا، ان کے اوپنرز 49 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے تھے۔ بھارت کی جانب سے شیخ رشید نے نصف سنچری سکور کی، انہوں نے 84 گیندوں میں 50 رنز بنائے جس میں 6 چوکے بھی شامل تھے۔ اس کے علاوہ راج باوا 54 گیندوں پر 35 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 2 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ بھارت نے 47 اعشاریہ 4 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20، شاہین کیویز پر جھپٹنے کیلئَے تیار، میدان آج سجے گا
مزید پڑھیں:  یوسین بولٹ رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے سفیر مقرر

یہ بھی پڑھیں:انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ فائنل میں پاکستان کی نمائندگی آصف یعقوب اور راشد ریاض کیساتھ

واضح رہے بلیو شرٹس نے انڈر 19 ورلڈ کپ کا ٹائٹل پانچویں بار اپنے نام کرلیا ۔

یاد رہے کہ پاکستان انڈر 19 کی ٹیم آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد کوارٹر فائنل میں باہر ہوگئی تھی۔