پشاور ایئر پورٹ مسافر سے منشیات ب

پشاور ایئر پورٹ: مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کارروائی کے دوران بحرین کے مسافر کے قبضے سے سوا کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق سامان کی اسکیننگ کے دوران اے ایس ایف کے عملے نے بیگ کو مشکوک قرار دیا، مسافر صدام خان نے منشیات بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔ تلاشی کے دوران بیگ سے 1 اعشاریہ 260 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی۔

مزید پڑھیں:  پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، پروفیسر ابراہیم خان

ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کو برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پرچے آوٹ معاملے پر خیبرپختونخوا میں میٹرک امتحانات متنازع بن گئے