کپل شرما کا ردعمل

اکشے کمار سے جھگڑے کی خبروں پر کپل شرما کا ردعمل

بھارتی کامیڈین کپل شرما نے بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کے ساتھ میڈیا پر گردش کرنے والی جھگڑے کی خبروں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کامیڈین نے اکشے کمار کی آنے والی فلم ‘بچن پانڈے’ کی پروموشن کے لیے دی کپل شرما شو میں شرکت نہ کرنے کی تمام خبروں کی تردید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کپل شرما بھی اپنے پرانے ساتھی سنیل گروور کے لیے پریشان

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ پر لتا منگیشکر کی میت پر تھوکنے کا الزام عائد

کپل شرما نے منگل کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے ابھی اکشے کمار سے بات کی ہے اور سب کچھ حل کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک مِس کمیونیکیشن تھی۔

بھارتی کامیڈین نے کہا، "ہمارے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے اور ہم بہت جلد بچن پانڈے کی قسط کی شوٹنگ کرنے والے ہیں۔” ان کا کہنا تھا کہ اکشے ان کے بڑے بھائی ہیں اور وہ کبھی بھی ان سے ناراض نہیں ہوسکتے۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا پر اکشے کمار کے مبینہ طور پر کامیڈین کپل شرما سے ناراض ہونے کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔ رپورٹس میں بتایا جا رہا تھا کہ کپل نے وہ ویڈیو لیک کی جسے نشر کرنے سے اکشے نے منع کیا تھا۔